تعلیمی ادارے منشیات سے پاک کررہے
لاہور (اے پی پی) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منشیات کے استعمال اور ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں، والدین اور معاشرے کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔۔۔
بی این یو کی جانب سے منشیات سے پاک اور محفوظ کیمپس ماڈل متعارف کرانے کا اقدام قابل تعریف ہے ، ایسے پروگرام نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی (بی این یو) میں ڈرگ فری سیف کیمپس ماڈل اور طلبہ کی ذہنی صحت سے متعلق دو اہم اشاعتوں کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی (بی این یو)نے طلبہ کی فلاح و بہبود، منشیات کے استعمال کی روک تمام اور ذہنی صحت سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے دو اہم رہنما کتابچوں کا اجرا کر دیا ہے ۔