خیبرپختونخوا حکومت کا 3ماہ کیلئے عبوری بجٹ پیش کرنے پر غور

 خیبرپختونخوا حکومت کا 3ماہ کیلئے  عبوری بجٹ پیش کرنے پر غور

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی میں 3 ماہ کیلئے عبوری بجٹ پیش کرنے کی تیاری شروع کر دی ۔

ذرائع کے مطابق وز یراعلٰی نے بجٹ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم بجٹ پر عمران خان سے مشاورت چاہتے ہیں، بجٹ چاہیں تو ایک دن میں پیش کرسکتے ہیں تاہم بجٹ پر مشاورت کررہے ہیں۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ کے متبادل آئینی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آرٹیکل 122، 123 اور 125 کے تحت ووٹ آن اکاؤنٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز زیر بحث آئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پارلیمانی پارٹی میں زیر غور تجاویز پر قانونی مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ 15 جون کے بعد پیش ہونے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں