مودی کی پالیسی ، منی پور میں کوکی میتی تناز ع شدت اختیار کر گیا

مودی کی پالیسی ، منی پور میں کوکی میتی تناز ع شدت اختیار کر گیا

3 سال سے جاری لڑائی میں 260 سے زائد اموات ، 60 ہزار لوگ گھر چھوڑگئے کوکی گروپ نے خونریزی روکنے کیلئے الگ انتظامیہ کا مطالبہ کر دیا ، جریدہ دکن ہیرلڈ

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مودی پچھلے تین سال سے منی پورمیں جاری نسلی جنگ کا تماشا دیکھ رہا ہے ، مودی کی ظالمانہ پالیسیوں نے ہنستے کھیلتے منی پور کو قبرستان میں تبدیل کر دیا ، بھارتی جریدہ دکن ہیرلڈ کے مطابق منی پور میں تین سال سے جاری لڑائی میں 260 سے زائد اموات ہو ئیں اور 60 ہزار لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو ئے ۔ کوکی گروپ نے  منی پور میں مزید خونریزی روکنے کے لیے فوری الگ انتظامیہ کا مطالبہ کر دیا ہے ۔مودی حکومت کی نااہلی کے باعث کوکی ناگا قبائل کا پرانا زمین کا جھگڑا دوبارہ بھڑک اٹھا ہے ۔ مودی راج منی پور کو دوبارہ 1990 کی دہائی کی ہولناک خونی تاریخ کی طرف دھکیل رہا ہے ۔ قیمتی ووٹ دے کر اقتدار دلانے وا لے معصوم عوام مودی کی جھوٹ پر مبنی حکمرانی میں تڑپ رہے ہیں ۔ مودی کی ناکام حکمتِ عملی کے باعث منی پور میں کوکی،میتی تناز ع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں