گلگت بلتستان مفتی ولی الر حمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ، جے یو آئی
گلگت (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی(ف)نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حلقہ نمبر 15 دیامر 1 میں جے یو آئی کے امیدوار مفتی ولی الر حمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
اس حوالے سے جے یو آئی (ف)کے ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ہمارے موقف کی تائید پر شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ 15 دیامر 1 اور 17 دیامر 3 میں عوام نے جے یو آئی کے امیدواروں کو منتخب کیا ہے ۔