بجلی بحالی کا کام :موٹروے ایم5 عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ
ملتان (این این آئی)میپکو کی طرف سے بجلی بحالی کے کام کے باعث موٹروے ایم-5 آج اور کل ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق 15 اور 16 جون کو موٹروے ایم-5 کا اقبال آباد تا گڈو سیکشن پر ٹریفک کی آمدورفت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک معطل رہے گی۔ میپکو ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اور بجلی کی لائنوں کی بحالی کا کام انجام دے گا۔ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک کو اقبال آباد انٹرچینج سے این-5 قومی شاہراہ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ متبادل راستے کے استعمال سے ایل ٹی وی کو تقریباً 2 گھنٹے جبکہ ایچ ٹی وی کو تقریباً 3 گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑے گا ۔