وزیراعظم سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں

وزیراعظم سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، اعجاز حسین جاکھرانی، ذوالفقار بھنڈر، علی جان مزاری اور ثمر ہارون بلور نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کی عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔۔۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں سبز ہلالی پرچم کو تاریخی عزت ملی اور پاکستان کا نام اقوام عالم میں بلند ہوا،وزیرِ اعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم سے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، ارکان قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، ڈاکٹر صدف احسان اللہ، چودھری عثمان اور محمد ادریس نے بھی ملاقاتیں کیں۔ارکانِ پارلیمنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وزیرِ اعظم کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں