کشمیری پاکستان سے وابستہ،کشیدگی ختم کی جائے :جماعت اسلامی
ڈاکٹر مشتاق کی وزیر امور کشمیر سے ملاقات، معاملے کے حل کیلئے کرداراداکرنے کامطالبہ جماعت اسلامی کی تجاویز کا خیر مقدم ،اعلیٰ قیادت سے بات کر وں گا ، امیر مقام
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وزیرا مورکشمیر انجینئر ا میر مقام سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ،وفد نے کہا وزیر امورکشمیر ہونے کے ناطے آپ کا فرض بنتاہے کہ آپ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے حل کے لیے کردار ادا کریں ، وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے بات کرکے معاملے کو جلد از جلد حل کرا ئیں ،کشمیری نظریہ پاکستان سے وابستہ ہیں،اس وابستگی کو کمزور نہیں ہونے دیں گے ۔اس موقع پر وزیرامور کشمیر نے کہا وہ اپنی اعلیٰ قیادت سے بات کریں گے ، جماعت اسلامی کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔