مہنگائی کی وجہ ایران ا مریکا جنگ تھی

مہنگائی کی وجہ ایران ا مریکا جنگ تھی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی 3 سہ ماہی میں مہنگائی کی شرح مسلسل گر رہی تھی۔۔۔

 مہنگائی کی شرح 5، 6 فیصد کی تسلی بخش سطح پر تھی،آخری سہ ماہی میں ایران ،امریکا جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،اس جنگ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مہنگائی کی لہر آئی ،پاکستان نے جنگ بندی کیلئے متحرک کردار ادا کیا، امن کا سہرا پاکستان کے سر سجا ہے ، امید ہے تیل کی قیمتیں آئندہ 3 سے 6 ماہ میں معمول پر اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں