چاند نظر نہ آیا، یکم محرم کل یوم عاشور26جون کو ہوگا

چاند نظر نہ آیا، یکم محرم کل یوم عاشور26جون کو ہوگا

لاہور(سیاسی نمائندہ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں محرم الحرام 1448 ہجری کاچاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم الحرام کل 17 جون بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت بادشاہی مسجد لاہورکے اقبال ہال میں گزشتہ روز اجلاس منعقدہ ہوا ، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوئے ، تاہم پاکستان کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی۔بعدازاں عبد الخبیر آزاد کے اعلان کرنے کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق یکم محرم الحرام کل 17 جون بروز بدھ کو ہوگی اور نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگا،یوم عاشور (10 محرم)جمعہ 26 جون کو ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں