آج سے 20جون تک آندھی، بارشوں، ژالہ باری کا امکان

آج سے 20جون تک آندھی، بارشوں، ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن بھی شامل، کشمیر، جی بی میں موسم غیر مستحکم:محکمہ موسمیات

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) محکمہ موسمیات نے آج سے 20 جون کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ مغربی ہواؤں کا ایک مضبوط سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بھی بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے زیر اثر مختلف علاقوں میں بارشوں، آندھی اور گرج چمک متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم سمیت مختلف اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم غیر مستحکم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، سائن و بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کے خدشات بھی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں