جی بی:6حلقوں میں اعتراضات مسترد، پی پی،لیگی نشستیں برقرار

جی بی:6حلقوں میں اعتراضات مسترد، پی پی،لیگی نشستیں برقرار

دیامر 1، 3اور 4، استور 2، غذر 1اور 2، نگر 1کی نشستوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے

سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 6حلقوں میں انتخابی تنازعات سے متعلق درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے نتائج پر اعتراضات مسترد کر  دیئے ، پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کی نشستیں برقرار رہیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت راجہ شہباز کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق جی بی اے 17 دیامر3 پر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی اور اس نشست پرپیپلز پارٹی کے محمد نسیم کی جیت برقرار رکھ گئی ہے ۔ جی بی اے -18 دیامر 4 پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان کی جیت برقرار رہی ، جی بی اے -14 استور II میں بھی اعتراض مسترد کر دیا گیا اور (ن) لیگ کے رانا محمد فاروق کی کامیابی برقرار رکھی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے -20 غذر II پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد (ن) لیگ کے عبدالجہان کی کامیابی برقرار رہی اور جی بی اے -19 غذر I میں بھی اعتراض مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ کی جیت برقرار رکھی گئی۔ جی بی اے -15 دیامر I میں اعتراض مسترد ہونے کے بعد آزاد امیدوار دلپذیر کی کامیابی برقرار رہی ، جی بی اے -5 نگر I میں بھی اعتراض مسترد کردیا گیا اور پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد کی جیت برقرار رکھی گئی۔ فیصلے کے مطابق جی بی اے -16 دیامر II میں آزاد امیدوار امام مالک کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی گئی تاہم پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں