آزاد کشمیرالیکشن:مزید 5سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن مکمل
مظفر آباد (دنیا نیوز)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ،جبکہ الیکشن کمیشن میں مزید 5 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نئی رجسٹریشن کے بعد آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی ۔رجسٹر ہونے والی نئی سیاسی جماعتوں میں پاکستان نظریاتی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ ، گجر قومی پارٹی، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اور جموں و کشمیر نیشنل لبریشن موومنٹ شامل ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق نئی جماعتوں کی رجسٹریشن سے آئندہ عام انتخابات میں سیاسی مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔