امریکا اورروس کے 2بمبار طیارے گر کر تباہ

امریکا اورروس کے 2بمبار طیارے گر کر تباہ

امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار ہوا روسی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سائبریا میں گرا، عملہ محفوظ رہا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اورروس کے 2بمبار طیارے گر کر تباہ ہوگئے ۔امریکی فضائیہ کے مطابق کیلیفورنیا میں لاس اینجلس سے شمال میں واقع ایڈورڈز ایئر فورس  بیس پر پیر کی صبح ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ایئر فورس بیس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فضائیہ کا بی-52 سٹریٹوفورٹریس بمبار طیارہ صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ٹیک آف کے فوراً بعد ایئر فیلڈ پر گر کر تباہ ہو گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، صورتحال پر کام جاری ہے ۔دریں اثنا روس کا سٹراٹیجک بمبار طیارہ TU-22سائبیریا کے ارکوسک علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بمبار طیارے کے گرنے کی تصدیق کردی۔روسی میڈیا کے کہنا ہے کہ روسی بمبار طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے میں بمبار طیارے پر سوار عملہ محفوظ رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں