اسلام آبادہائیکورٹ:ملزم کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کونوٹس

اسلام آبادہائیکورٹ:ملزم کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کونوٹس

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے۔۔۔

 جیل میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر ملزم احمد عزیز کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست پر ملزم کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وکیل صفائی نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے ملزم کی میڈکل رپورٹ پیش نہیں کی ،فاضل بینچ نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں