اہلکار شہادت کیس، آفریدی کے وارنٹ،عمرایوب اشتہاری

اہلکار شہادت کیس، آفریدی کے وارنٹ،عمرایوب اشتہاری

اعظم سواتی کی حد تک ٹرائل جاری،گواہ کا بیان قلمبند ،سماعت22 جون تک ملتوی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی صحت بگڑ رہی ،مطلوبہ علاج نہیں ہورہا، یاسمین راشد

اسلام آباد،لاہور(اپنے نامہ نگارسے ،کورٹ رپورٹر)انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کے احتجاج میں پولیس اہلکار کی شہادت کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ،مسلسل  غیر حاضری پر سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، عامر مغل، حفیظ الرحمن ودیگر ملز موں کواشتہاری قراردے دیاگیا ،اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ان کی حد تک ٹرائل جاری رکھتے ہوئے ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا اورمزید سماعت22 جون تک ملتوی کردی ،دوسری طرف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کوٹ لکھپت جیل میں طبی سہولیات کی مبینہ عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے جاری بیان میں انہوں نے کہا جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی صحت روز بروز بگڑ رہی ہے مجھ سمیت قید سینئر سیاسی رہنما 70 سال سے زائد عمر کے ہیں اور مختلف بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں ،قیدیوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں شدید کوتاہی برتی جا رہی ہے ، عدالت کی ہدایات کے باوجود ہمیں مطلوبہ علاج فراہم نہیں کیا جا رہا ،انہوں نے کہا ہم پاکستان کے شہری ہیں بطور قیدی ہمیں اپنے حقوق کا علم ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں