سندھ کا بجٹ کل ،کم ازکم اجرت میں20فیصد اضافہ متوقع

سندھ کا بجٹ کل ،کم ازکم اجرت میں20فیصد اضافہ متوقع

پنشن8،تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ ، ترقیاتی بجٹ 800ارب سے کم رہنے کاامکان کابینہ اجلاس بدھ کو صبح 11 بجے طلب،پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس آج ہوگا

کراچی (محمد اشھد)سندھ حکومت کا بجٹ17جون بدھ کو پیش کیا جائے گا۔محکمہ خزانہ سندھ نے متعلقہ شعبوں کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔وزیراعلی مرادعلی شاہ اگلے مالی سال کے لیے آمدن و اخراجات کا گوشوارہ پیش کریں گے ۔وزیراعلی مرادعلی شاہ 10مرتبہ سندھ بجٹ پیش کرچکے ہیں۔سندھ اسمبلی سیشن کے پہلے روز بجٹ تقریر ہوگی۔وزیراعلی اگلے روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔سندھ حکومت کے بجٹ کا بڑا حصہ تنخواہوں پنشن اور دیگر غیر ترقیاتی مصارف کے لیے ہوگا۔مجموعی صوبائی ترقیاتی بجٹ 800ارب روپے سے کم رہنے کا امکان ہے ۔سندھ اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث 5دن جاری رہے گی۔سندھ بجٹ میں پانی،موسمیاتی تبدیلی،صحت عامہ، تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے ۔وزیراعلی مرادعلی شاہ بجٹ تقریر میں رواں مالی سال کی کامیابیوں کی تفصیل بتائیں گے۔

سندھ بجٹ میں کم ازکم  اجرت میں20فیصد اضافہ متوقع ہے ۔سندھ حکومت کا پنشن میں8فیصد اور تنخواہوں میں 10فیصد اضافے غور کر رہی ہے ۔دوسری جانب سندھ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔17جون کو سندھ کابینہ کا اجلاس صبح11بجے ہوگا۔سندھ کابینہ اجلاس میں رواں مالی سال کے ضمنی اخراجات پیش کیے جائیں گے ۔سندھ کابینہ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دیں گے ۔سندھ کابینہ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔سندھ کابینہ سے گزشتہ اجلاسوں کے منٹس ،سرکولیشن سمری اور فنانس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کا سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج(منگل کو)ہوگا۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ سیشن کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کو سندھ بجٹ،درپیش مشکلات اور مجموعی صورت حال پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں