’’مذاکرات کا اگلا مرحلہ مشکل‘‘ چینی وزیر خارجہ،اسحاق ڈار رابطہ

 ’’مذاکرات کا اگلا مرحلہ مشکل‘‘ چینی وزیر خارجہ،اسحاق ڈار رابطہ

بیجنگ ،اسلام آباد (اے ایف پی،اے پی پی، دنیا نیوز)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔۔۔

دونوں رہنما ئوں نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیاہے ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کے درمیان طے پانے والی مفاہمت پر موثر عملدرآمد اور تمام مسائل کے پرامن حل کے لئے مسلسل رابطہ اور مشاورت ضروری ہے ، چینی وزیرِ خارجہ نے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کا اگلا مرحلہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہوگا،چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق وانگ یی نے کہا کہ یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پہلے مرحلے کے مقابلے میں دوسرے مرحلے کے مذاکرات زیادہ مشکل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اتفاقِ رائے حتمی منزل نہیں بلکہ ایک نیا آغاز ہے ،مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی ان مذاکرات کی حمایت میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے ،دونوں جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے حالیہ کامیاب دورہ چین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے نتائج پر عملدرآمد اور پیشرفت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں