احتجاج کیس:علیمہ کی 21گواہان کوطلب کرنے کی درخواست خارج

احتجاج کیس:علیمہ کی 21گواہان کوطلب کرنے کی درخواست خارج

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26نومبر احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں مرکزی ملزمہ علیمہ خانم کی جانب سے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 21 گواہان کو طلب کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مقدمے کے ٹرائل کے دوران استغاثہ کے 19 گواہان پر تفصیلی جرح کی جا چکی ہے ، لہذا عدالتی گواہان کو طلب کرکے ایک ہی مشق دوبارہ نہیں دہرائی جا سکتی۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست کی مخالفت میں اپنے دلائل مکمل کئے ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا استغاثہ کے گواہان پر طویل جرح کے علاوہ وڈیوز اور اخباری تراشوں کے مواد پر بھی تفصیلی سوالات کیے جا چکے ہیں، اس لیے مزید عدالتی گواہان کو طلب کرنا غیر ضروری ہے ۔ درخواست پر ملزمہ کے وکیل گزشتہ ہفتے اپنے دلائل مکمل کر چکے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں