وزیراعظم مودی کی سفارتی ناکامی، اپوزیشن اور میڈیا کا اعتراف
امریکا ایران جنگ میں پاکستانی ثالثی، سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے :دی پرنٹ مودی کی خارجہ پالیسی ذاتی دکھاوا:پون کھیڑا، بھارتی عزت خاک میں ملا دی:دفاعی ماہر
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بدترین خارجہ پالیسی کے نتیجے میں سنجیدہ سفارت کاری محض سوشل میڈیا تماشا بن کر رہ گئی، مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے ، امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی کامیاب ثالثی نے مودی کی نام نہاد سفارت کاری کو خاک میں ملا دیا۔ کانگریس رہنما پون کھیڑا نے بھی مودی کی خارجہ پالیسی کو ملکی مفاد کے بجائے صرف ذاتی دکھاوے کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔ بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر مودی حکومت کا خوف کھل کر سامنے آ یا ہے ۔ مودی کی ظاہری نمائش کے برعکس عالمی مذاکرات میں بھارت کی کوئی جگہ دکھائی نہیں دی ۔ دوسری جانب بھارتی دفاعی ماہر پروین ساہنی کے مطابق جنوبی ایشیا میں مودی کی مکمل سفارتی ناکامی عالمی سطح پر بھارت کی بدترین بے وقعتی ثابت ہو گئی۔ مودی کے خوف اور دکھاوے کی سیاست نے دنیا بھر میں بھارت کی عزت خاک میں ملا دی ہے ۔