کسی پولیس افسر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں :ہائیکورٹ

 کسی پولیس افسر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں :ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)گوجرانوالہ میں ہتھکڑیا ں لگے نوجوانوں کو گنجا کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ ، لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ، سی پی او گوجرانوالہ سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکم میں کہا گیاکہ کسی پولیس افسر کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ۔ پولیس افسر ملزم کی بے عزتی کرنے ، اسے گنجا کرنے یا کسی بھی طریقے سے غیر انسانی سلوک کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ،گنجا کر کے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے ، ایسے اقدامات سے عوام کا قانون کی حکمرانی ، شفافیت اور نظام انصاف سے اعتماد ختم ہوتا ہے ، پولیس افسروں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ قانون کے رکھوالے ہیں ، پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے ، آر پی او گوجرانوالہ تمام نکات کا جائزہ لے کرتفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں