پیپر لیک، بیرون ممالک میں بھارتی طلبہ کا مستقبل تاریک

پیپر لیک، بیرون ممالک میں بھارتی طلبہ کا مستقبل تاریک

بھارتی روپیہ کی قدر میں تیزی سے کمی، بیرون ملک طلبہ کی مشکلات بڑھ گئیں امریکی ڈائریکٹر کا جعلی ڈگری معاملہ پر سخت ویزا پالیسی کا اظہار، برطانوی نشریاتی ادارہ

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بھارت میں پیپر لیک اور وزیراعظم مودی کی نااہلی کے باعث سخت ویزا پالیسی کی وجہ سے بیرون ملک بھارتی طلبہ کا مستقبل تاریک ہوگیا۔ بھارت کی کمزور کرنسی، سخت ویزا شرائط اور امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن نے دنیا بھر میں بھارتی طلبہ کا مستقبل تباہ کر دیا۔ واضح رہے امریکی تحقیقی ادارے کی ڈائریکٹر بھارتی سیاستدانوں کی سرپرستی میں جعلی ڈگریوں اور رشوت خوری کے باعث سخت ویزا پالیسی کی نشاندہی کر چکی ہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 2سال میں برطانیہ اور امریکا جانے والے بھارتی طلبہ کی تعداد میں 20 فیصد کمی ہوئی اور برطانیہ میں 76 فیصد یونیورسٹیوں نے جنوری کے داخلوں میں تعداد کم کر دی ۔ بھارتی روپیہ کی قدر میں تیزی سے کمی نے بیرونِ ملک زیرِ تعلیم بھارتی طلبہ کیلئے مشکلات بڑھا دیں۔2019 کے بعد بھارتی روپیہ بڑے تعلیمی ممالک کی کرنسیوں کے مقابلے میں 35 تا 47 فیصد قدر کھو چکا ہے ۔ گلوبل سٹوڈنٹ فلوز رپورٹ 2026 کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں2030 تک اوسطا سالانہ 0.5 فیصد کمی متوقع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں