چالان ، ٹریفک اہلکار چلتی گاڑی سے لٹک گیا، ویڈیو وائرل
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فیصل آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار کے چلتی گاڑی کے ساتھ لٹک جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
کینال روڈ پر ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار انعام الحق نے ایک کار کو چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم کار ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی نہ روکی اور آگے بڑھا دی۔ اس دوران ٹریفک اہلکار گاڑی کے ساتھ لٹک گیا، جبکہ گاڑی کچھ فاصلے تک چلتی رہی۔ واقعے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں اہلکار کو گاڑی کے ساتھ لٹکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ۔