سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم سپر یم کورٹ نے جعلی پاسپورٹ کیس میں ملزم کی بریت بحال کر دی
اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے جعلی پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کیس میں ملزم الطاف یوسف کی بریت بحال کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری نظامِ انصاف کا بنیادی اصول یہ ہے کہ جرم ثابت ہونے تک ہر شخص بے گناہ تصور کیا جاتا ہے ، جبکہ استغاثہ پر لازم ہے کہ وہ ملزم کے خلاف الزامات شک سے بالاتر ہو کر ثابت کرے عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں استغاثہ یہ ثابت نہیں کر سکا کہ ملزم کو جعلی سفری دستاویزات کے بارے میں علم تھا یا اس نے دھوکہ دہی اور جعلسازی میں جان بوجھ کر معاونت کی۔