کوٹلی اسلحہ لے جانے والے کالعدم کمیٹی کے کارندے گرفتار

 کوٹلی اسلحہ لے جانے والے کالعدم  کمیٹی کے کارندے گرفتار

مظفر آباد(این این آئی)آزاد جموں وکشمیر پولیس نے پرتشدد کارروائیوں کیلئے اسلحہ لے جانے والے انتشاری کمیٹی کے عناصر کو گرفتارکر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ترساوا سے کوٹلی اسلحہ لے جانے والے کالعدم انتشاری کمیٹی کے کارندوں کو ناکے پر رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا،گرفتارافراد نے انکشاف کیا کہ وہ انتشاری کمیٹی کے شرپسند سرغنہ امتیازاسلم کیلئے کام کر رہے تھے ،کالعدم کمیٹی کے گرفتارشرپسند علی نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حکم تھا کہ جوبندہ کوٹلی سے دھرنے میں آئیگا وہ اپنے ساتھ اسلحہ لازمی لائے گا، ہم 3 سال سے کالعدم ایکشن کمیٹی کے رکن ہیں، لیکن اب میرا اس انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں،گرفتار شرپسند علی نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نوجوانوں کو آٹا، چینی اوربجلی کے نام پر گمراہ کررہی ہے جبکہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں، دھرنے میں جتنے بھی لوگ ہیں ان میں سے سب کے پاس چھوٹا،بڑا اسلحہ موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں