یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت پی ایچ ڈی سکالر شپ میں داخلوں کا اعلان

یو ایس پاکستان نالج کوریڈور  کے تحت پی ایچ ڈی سکالر شپ میں داخلوں کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) اڑان پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے امریکا کی چوٹی کی 100 یونیورسٹیوں میں ’’ یو ایس پاکستان نالج کوریڈور‘‘ کے تحت پی ایچ ڈی سکالرشپ میں داخلوں کا اعلان کردیا گیا ۔

اس کے لئے دو کیٹیگریز مقرر کی گئی ہیں جس میں درجہ اول کے تحت ٹاپ 50 جامعات میں طالب علموں کو سالانہ 19 ہزار 200 ڈالر وظیفہ،2 ہزار ڈالر سالانہ ہیلتھ انشورنس جبکہ درجہ بندی میں 51 سے 100 نمبر کی جامعات میں سکالرز کی ٹیوشن فیس 12 ہزار ڈالر،سالانہ وظیفہ 12 ہزار ڈالر اور 2 ہزار انشورنس شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں