پتوکی کے قریب موسیٰ پاک ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پتوکی کے قریب موسیٰ پاک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ٹرین ملتان سے لاہور آرہی تھی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئیجانی نقصان نہیں ہوا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،لاہور سے ریسکیو کرین اور ریلیف ٹرین پتوکی روانہ کر دی گئی، حادثے کے باعث اپ ٹریک بند جبکہ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے ۔