اراکین کالعدم ایکشن کمیٹی فیصل گیلانی خواجہ انیس کا لاتعلقی کا اعلان
مظفرآباد (این این آئی)آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والی کالعدم تنظیم کے مرکزی اراکین فیصل گیلانی اور خاجہ انیس نے بھی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل گیلانی اور خواجہ انیس نے ویڈیو پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ فیصل گیلانی نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کے مشن سے پیچھے ہٹ چکی ، میں کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ملک دشمن عناصر کی ایما پر نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کرے ، انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم بیرونی شرپسند عناصر کے ایجنڈے پر کاربند ہے ۔ نیلم سے تعلق رکھنے والے کالعدم ایکشن کمیٹی کے رکن خواجہ انیس نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوامی حقوق کے نام پر شروع ہو نے والی تحریک نے ریاست اور اداروں کیخلاف اپنی حدود پار کر دی ہیں ،پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف کسی بھی قسم کا بیان ناقابلِ برداشت ہے ، میں کشمیری نوجوانوں سے اس کالعدم کمیٹی سے دور رہنے کی اپیل کرتا ہوں اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔