چودھری لطیف اکبر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی

چودھری لطیف اکبر نے کاغذات  نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف  الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی

مظفرآباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ نمبر 5 کھاوڑا سے امیدوار اور سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی ۔

 ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی اس بنیاد پر مسترد کیے تھے کہ وہ قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں