برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم لاہور اسلام آباد ایئرپورٹس کا سیفٹی آڈٹ کرنے پاکستان پہنچ گئی

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم لاہور  اسلام آباد ایئرپورٹس کا سیفٹی آڈٹ  کرنے پاکستان پہنچ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ٹیم 2 ملکی ہوائی اڈوں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کا سیفٹی آڈٹ کرنے پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیم پیر سے دونوں ائیرپورٹس کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا آڈٹ ہوگا، برطانوی ماہرین کی ٹیم برطانیہ جانے والی براہِ راست پروازوں کے لیے دونوں ائیرپورٹس پر انتظامات کاجائزہ لے گی، سی سی ٹی وی آپریشنز، سکیورٹی اقدامات کی جانچ پڑتال کرے گی، کارگو ہینڈلنگ اور فلائٹ کیٹرنگ کا بھی جائزہ لے گی،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ٹیم کی معاونت کرے گی،برطانوی آڈٹ کا مقصد پاکستان سے برطانیہ جانے والی براہ راست پروازوں کے فول پروف سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان سے صرف پی آئی اے کی براہ راست پروازیں لندن اور مانچسٹر جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں