لیسکو معاہدے کے برعکس سولر صارفین کے کنکشنز کی بلنگ
دفاتر سے معاہدے ،جمع ڈیمانڈ نوٹسز کا مصدقہ ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات
لاہور(این این آئی)معاہدے کے برعکس سولر صارفین کے کنکشنز کی بلنگ پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر منتقل ہونے والے صارفین کا ریکارڈ مانگ لیا،لیسکو دفاتر سے معاہدے اور جمع ڈیمانڈ نوٹسز کا مصدقہ ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 9 فروری تک جمع دستاویزات کی بنیاد پر صارفین کا ریکارڈ مانگا گیاہے ،اس کے علاوہ پچیس کلوواٹ تک سسٹم لگوانے والے صارفین کی دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں۔ لیسکو کی جانب سے دستاویزات کی بنیاد پر بلنگ نہ ہونے پر ریکارڈ طلب کیاگیا،اس ریکارڈ کی روشنی میں وفاق کی پالیسی کے مطابق بلنگ کو منتقل کیا جائے گا۔