باجوڑ:مبینہ ڈرون حملے میں بچہ جاں بحق، خاتون زخمی
باجوڑ (این این آئی) خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے انعام خورو چینہ گئی میں حیات کے گھر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔