گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین کی یکم جولائی کوحلف برداری
گلگت(آئی این پی )گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین یکم جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
اپنے ایک بیان میں امجد حسین نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حلف برادری کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ چنار باغ میں ہوگی۔