آزاد کشمیر:جون کی تنخواہیں،پنشن ملازمین و پنشنرز کے اکاؤنٹس میں منتقل
مظفر آباد(اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے اکانٹنٹ جنرل کے دفتر نے جون 2026 کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنرز کی پنشن متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی تصدیق کر دی ۔
تمام ملازمین اور پنشنرز کو مقررہ تاریخ پر رقوم وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اکانٹنٹ جنرل کے ترجمان نے بتایاکہ جون کی تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنرز کی پنشن بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ ملازمین اور پنشنرز اپنی تنخواہ اور پنشن مقررہ تاریخ پر متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں۔