پختونخوا پولیس کا روایتی یونیفارم تبدیل،یکم جولائی سے بیلٹ اورجوتے سیاہ ہونگے

 پختونخوا پولیس کا روایتی یونیفارم  تبدیل،یکم جولائی سے بیلٹ  اورجوتے سیاہ ہونگے

کوہاٹ (این این آئی)پختونخوا پولیس میں 150 سال سے رائج روایتی یونیفارم میں اہم تبدیلی کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا، جس پر باضابطہ عملدرآمد یکم جولائی 2026سے شروع ہوگا۔

 اسٹینڈنگ آرڈر کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع، بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس اہلکاروں کیلئے معیاری یونیفارم بلیک شرٹ(چارکول گرے ) اور خاکی پینٹ پر مشتمل ہوگی، کانسٹیبل سے انسپکٹر تک تمام اہلکار سیاہ بوٹ، سیاہ بیلٹ، نیم پلیٹ اور متعلقہ رینک کے بیجز پہننے کے پابند ہوں گے ، گزٹیڈ افسر بھی اسی معیار کے مطابق وردی استعمال کریں گے ۔ احکامات کے تحت براؤن بیلٹ اور براؤن جوتوں کی جگہ سیاہ بیلٹ اور سیاہ جوتے استعمال کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں