پیمرا کا جیو نیوز کو نوٹس، لائسنس 15 دن کیلئے معطل

پیمرا کا جیو نیوز کو نوٹس، لائسنس  15 دن کیلئے معطل

لاہور(دنیا نیوز)پیمرا نے جیو نیوز کو 10 محرم کو پروگرام سفر عشق میں ناقابل قبول مذہبی تصویرکشی کرنے پر نوٹس بھیجتے ہوئے جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کیلئے معطل کر کے نشریات بند کرنے کا حکم دے دیا۔

پیمرا کے مطابق 10محرم کو پروگرام سفر عشق میں ناقابل قبول مذہبی تصویرکشی کی گئی جومذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے ۔پیمرا کی شکایات کونسل مزید سماعت کر کے ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات دے گی، دیکھنا ہوگا کیا وجوہات تھیں کہ ایسا واقعہ پیش آیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مذہب پرہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ، ہمیں تصوراتی منظرکشی کی طرف نہیں جانا چاہئے ، معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا، حقائق سامنے لائیں گے ۔دوسری جانب جیو نیوز انتظامیہ نے 10محرم کو نشر مواد بارے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے کہا ہے کہ پروگرام سفر عشق میں نشر مواد میں عراق اور مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک میں محدود افراد کی جانب سے رسومات کی عکاسی کی گئی تھی۔ مواد کا مقصد کسی مذہبی نقطہ نظر کی نمائندگی کرنا، اسکی تائید کرنا یا اسے فروغ دینا نہیں تھا، متعلقہ مواد کو فوری ہٹا دیا گیا اور اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی گئی، جیو نیوز اس غلطی پر معذرت خواہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں