اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ تعزیت

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور۔۔۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف ،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 14قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور برادرانہ جذبے کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔شہزادہ فیصل نے یہ بھی بتایا کہ وہ باہمی طور پر موزوں تاریخوں پر جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں