آزادکشمیر میں رہنے والے تمام کشمیری ہیں :شاہدخاقان

آزادکشمیر میں رہنے والے تمام  کشمیری ہیں :شاہدخاقان

اسلام آباد(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں رہنے والے تمام لوگ کشمیری ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان دیکھا، انہیں اس کی وضاحت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کی  سربراہی میں اپوزیشن قیادت (آج)پیر کو آزاد کشمیر جائے گی۔انہوں نے کہا فورتھ شیڈول انگریز نے ہندوستان کے لوگوں کو دبانے کیلئے بنایا تھا، ہم آج بھی لوگوں کو فورتھ شیڈول میں ڈال رہے ہیں، یہ فرسودہ نظام ختم ہونا چا ہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں