پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی بھر پور صفائی ،مریم نواز کو روزانہ رپورٹ پیش
تحصیل،ڈسٹرکٹ اور دیگر بڑے ہسپتالوں کے داخلی راستوں،راہداریوں اور تمام وارڈز کی ڈیلی ڈیپ کلینگ مانیٹرنگ جاری ،ہر شہری بالخصوص بچوں اور خواتین کی صحت کی فکر :وزیراعلیٰ، زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب نیو ہیلتھ کلچر'' کے تحت مریضوں کی صحت کے تحفظ کے لئے پہلی مرتبہ ہر سرکاری ہسپتال کی روزانہ جامع صفائی کی جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی روزانہ بھرپور صفائی(ڈیپ کلینگ) جاری ہے ، مریم نواز کو ہسپتالو ں کی ڈیپ کلینگ کی ڈیلی رپورٹ پیش کی جارہی ہے ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے ۔ ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کی وجہ سے انفیکشن کے امراض میں واضح کمی آئی ہے ، تحصیل،ڈسٹرکٹ اور دیگر بڑے ہسپتالوں کے داخلی راستوں، راہداریوں اور تمام وارڈز کی بھرپور صفائی ، ویٹنگ ایریاز او رپبلک واش رومز کی خصوصی صفائی کی جا رہی ہے ،ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر زکو انفیکشن فری کرنے کے لئے ہر روز بھرپور پروفیشنل کلینگ جاری ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں کے دروازوں او رکھڑکیو ں کو بھی صاف کیاجاتا ہے ، ہسپتالوں میں فرش کی صفائی کے لئے مخصوص کیمیکلز کے ذریعے دھلائی اور صفائی کا عمل جاری ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں بچوں اور خواتین کی صحت کے لئے پیڈز اور گائنی وارڈز کی خصوصی صفائی کی جارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے ہر شہری بالخصوص بچوں اور خواتین کی صحت کی فکر ہے ۔ یورپی معیار پر ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کی وجہ سے متعدی امراض کے پھیلا ئو میں کمی ممکن بنائی جا رہی ہے ۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا، وزیرِ اعلیٰ نے کنگری زلزے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرین کی جلد بحالی کی دعا کی۔