تنہاحکومت سب کی خواہش،مجبوراً اتحادکرناپڑتا:راناثناء اللہ

تنہاحکومت سب کی خواہش،مجبوراً اتحادکرناپڑتا:راناثناء اللہ

پنجاب اور اسلام آباد میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہر جماعت کی خواہش ہوتی ہے تنہا حکومت بنائے ، مجبوراً اتحاد کرنا پڑتا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے خواجہ آصف کے ایک بیان پر تنقید کی، خواجہ آصف کا بیان ان کی اپنی رائے ہو سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا پنجاب اور اسلام آباد میں کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں