قلات میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرار

قلات میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرار

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر ) قلات میں پولیس ، اے ٹی ایف ، ایف سی اور سکیورٹی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان پہاڑوں میں روپوش ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات میں گرانی ٹول پلازہ کے مقام پر عسکریت پسندوں کے ایک گروہ نے ناکہ بندی کرکے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی ، قلات پولیس ، اے ٹی ایف اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، اس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں