سرحدی سکیورٹی ،سمگلنگ روک تھام پر سینیٹ کمیٹی کا آج اجلاس

سرحدی سکیورٹی ،سمگلنگ روک  تھام پر سینیٹ کمیٹی کا آج اجلاس

اسلام آباد (آن لائن) ملکی سرحدوں پر سکیورٹی کی صورتحال، سمگلنگ کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس آج کنوینر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ہوگا۔

 جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں سرحدی چوکیوں، پاک چین کسٹم پوسٹس، بندرگاہوں، ڈرائی پورٹس اور ہوائی اڈوں پر نافذ سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ایف بی آر/کسٹمز، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں