پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن سپریم کورٹ میں آج سماعت
مظفرآباد(آن لائن)آزاد جموں و کشمیر میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل پرسماعت آج ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوائزر طاہر عزیز کی جانب سے دائراپیل میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔