سعودیہ ٹریفک حادثہ میں پاکستانی فیملی کے 4افرادجاں بحق

سعودیہ ٹریفک حادثہ میں پاکستانی فیملی کے 4افرادجاں بحق

عمرہ کے بعدبحرین جاتے ہوئے حادثہ ،میاں بیوی،2بیٹیاں جاں بحق،1 بیٹی زخمی

کھیوڑہ(نمائندہ دنیا)پنڈدادن خان کے علاقہ کھوتیاں سے تعلق رکھنے والے رانا ممتاز احمد سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ بحرین جا رہے تھے کہ راستے میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد رانا ممتاز احمد، ان کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیاں جاں بحق ہو گئے ، جبکہ ان کی ایک بیٹی زخمی ہوگئی جو زیرِ علاج ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں