فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی آخری تاریخ میں توسیع

فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی آخری تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (اے پی پی) نجکاری کمیشن نے بجلی کی تقسیم کار سرکاری کمپنیوں کی نجکاری پروگرام کے پہلے مرحلہ کے تحت فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی۔

کمیشن کے پریس ریلیز کے مطابق فیسکو کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی نئی تاریخ 7 اگست 2026 شام 4 بجے ، گیپکو کیلئے 21 اگست 2026 شام 4 بجے مقرر کی گئی ہے ۔ آئیسکو کیلئے آخری تاریخ تبدیل نہیں کی گئی جو 7 ستمبر برقرار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں