پی پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ
اسلام آباد (خبرنگار) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا جبکہ وزیر حکومت چودھری علی شان سونی نے پارٹی سے علیحدگی کے ساتھ ساتھ وزارت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
سردار تنویر الیاس خان نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ تین روز کے دوران پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت مختلف رہنماؤں نے اختلافات ختم کرانے کی کوشش کی تاہم تنویر الیاس وسطی باغ سے ٹکٹ پر بضد رہے۔