کورین کمپنی کے سی ای او کی ملاقات

 کورین کمپنی کے سی ای او کی ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ حکومت قابلِ تجدید توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے۔

کورین پاور کمپنی (KOEN) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کم من ینگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کمپنی کو درپیش معاملات پر متعلقہ اداروں سے رابطہ اور ممکنہ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں