اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جن میں سوات، شانگلہ، بونیر سمیت لوئر دیر شامل ہیں تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔