پٹرول ، ڈیزل پر کلائمیٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لٹر اضافہ
پٹرولیم لیوی ڈھائی روپے فی لٹر کم کر دی گئی، پٹرولیم ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لٹر اضافہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پٹرولیم لیوی میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پرکلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی ڈھائی روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل پرکلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لٹر مقرر کردی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی ڈھائی ڈھائی روپے فی لٹر کم کر دی گئی ۔کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پٹرولیم لیوی کم ہونے سے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔