کاہنہ:بچوں کی نماز جنازہ میں صوبائی وزرا کی شرکت ، مقدمہ درج

کاہنہ:بچوں کی نماز جنازہ میں  صوبائی وزرا کی شرکت ، مقدمہ درج

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،اپنے سٹی رپورٹر سے) کاہنہ میں ٹیویشن سنٹر کی چھت گرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کو نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

نماز جنازہ میں صوبائی وزراطلحہ برقی، رانا راشد، ملک سیف، چودھری نواز سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات، سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ادھر تھانہ کاہنہ میں انفورسمنٹ انسپکٹر نشتر زون کاشف اسلم کی مدعیت میں ٹیویشن سنٹر کی چھت مرمت کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال، انسانی غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔حکام کے مطابق حادثے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور غفلت یا لاپروائی ثابت ہونے پر ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں