پاکستان کا سالانہ خوردنی تیل درآمدی بل 5 ارب ڈالر سے متجاوز

 پاکستان کا سالانہ خوردنی تیل  درآمدی بل 5 ارب ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد (نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کا سالانہ خوردنی تیل درآمدی بل 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جو مقامی پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں مزید بڑھ سکتا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید مسرور احسن کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین کمیٹی سید مسرور احسن نے کہا کہ تیل دار اجناس ایک اہم فصل ہے اور پاکستان کو خوردنی تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فی کس سالانہ گھی اور خوردنی تیل کا استعمال تقریباً 17 کلوگرام ہے جس کے باعث مقامی پیداوار کا فروغ قومی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت قومی غذائی تحفظ کو ہدایت کی کہ گزشتہ تین سال کے دوران خوردنی تیل کی درآمدات کی مکمل تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں